تہران میں صہیونی حکومت کی آپریشنل ٹیم کی شناخت، 28 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا
ایران کی فورسز نے تہران میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موساد کیلئے کام کرنے والے 28 ایجنٹس کو پکڑا، نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں گزشتہ روز سے جاری ہیں
تہران میں صہیونی حکومت کی ایک اہم آپریشنل ٹیم کی شناخت کرنے کے بعد ایران کی سیکیورٹی فورسز نے 28 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
تہران ٹائمز کے مطابق ایران کی فورسز نے تہران میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موساد کے لیے کام کرنے والے 28 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایران میں موجود صہیونی ایجنٹوں کی گرفتاری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، تاہم اس تازہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے صہیونی ایجنٹس کی تعداد ایک کارروائی میں پکڑے گئے ایجنٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے آج صبح ہی ایک اسرائیلی جاسوس کو پھانسی بھی دی تھی۔