ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے اسرائیلی حملوں کی مذمت کا مطالبہ
آئی اے ای اے کو اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرنی اور اسے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایرانی نمائندہ برائے آئی اے ای اے
ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے اسرائیلی حملوں کی مذمت کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے نمائندے برائے آئی اے ای اے رضا نجفی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کو جارحیت کے ان متوقع اقدامات کا مکمل علم تھا، جو اس معاملے میں پیشگی آگاہی اور ملوث ہونے کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی محفوظ کردہ جوہری تنصیبات کے خلاف ایسے معتبر خطرات کو باقاعدہ اور بارہا ایجنسی کی توجہ میں لایا تو آئی اے ای اے اور انسپکٹر جنرل کی واضح ذمہ داری تھی کہ وہ مؤثر حفاظتی اقدامات کرتے اور ایجنسی کو اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے اور اسے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔