پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے جدید ترین خودکش ڈرون ’شہید-107‘ کی رونمائی
ایران کے پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اپنے جدید ترین خودکش ڈرون ’شہید-107‘ کی رونمائی کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑی دشمن اہداف کے خلاف خودکش کارروائیوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اور اس کی رونمائی آج کی گئی ہے۔
’شہید-107‘ کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پسٹن انجن سے لیس ہے، جو اسے ایک ہزار 500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت کے قابل بناتا ہے۔
حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ایک ایرانی ڈرون، جو ’شہید-107‘ سے مشابہت رکھتا ہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے ایرو 3 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کے قریب پرواز کرتا دکھائی دیتا ہے۔
اگر اس کی تصدیق ہو جائے تو یہ نئے ایرانی ڈرون کی صہیونی حکومت کے کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام میں گھسنے کی صلاحیت کو ثابت کرے گا۔
’شہید-107‘ ڈرونز کے جھنڈ کو استعمال کرنے سے صہیونی حکومت کی فضائی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔