لائف اسٹائل

افغان کرکٹر راشد خان سے دوستی ہے، عنایا خان

اداکارہ نے افغان کرکٹر سے رومانوی تعلقات کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

اداکارہ و ماڈل عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان سے ان کی دوستی ہے، دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر میسیجز کا تبادلہ ہوتا ہے۔

عنایا خان حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دراز قد کے لڑکے پسند ہیں، وہ خاموش طبیعت کے مرد حضرات کو پسند کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں سے تو شوٹنگ سیٹ سمیت دیگر مواقع پر ملاقات ہوتی رہتی ہے، اس لیے ان سے تعلقات یا دوستی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

کسی اداکار، سیاست دان یا کھلاڑی کی جانب سے دوستی کے لیے رابطہ کرنے کے سوال پر عنایا خان نے انکشاف کیا کہ ان سے افغان کرکٹر راشد خان کی دوستی ہے۔

انہوں نے پہلے راشد خان سے دوستی کی بات کو چھپانے کی کوشش کی لیکن میزبان متھیرا کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان اسنیپ چیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا اور اب وہیں ایک دوسرے کو میسیجز کرتے رہتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کی ایک دوست راشد خان کی اسنیپ چیٹ پر فرینڈ ہے، جس وجہ سے ان کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ راشد خان نے پہلے انہیں میسیج کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ اداکارہ ہیں؟

عنایا کان کے مطابق دعا سلام کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی اور اب دونوں اسنیپ چیٹ پر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے افغان کرکٹر سے رومانوی تعلقات کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

میزبان نے انہیں بتایا کہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، اس پر عنایا خان نے مسکرا کر کہا کہ مرد شادیوں کے معاملے پر اسلام کو بیچ میں لاتے ہیں۔

عنایا خان نے بتایا کہ ان کی کسی دوسرے اداکار یا کرکٹر سے سوشل میڈیا پر دوستی نہیں ہے۔

@the21mmshowofficial

Rashid Khan Ka Inaya Se Affair Tha?? #21mm #mathira #pakistanicelebrities #dramaindustry #foryo #fyp #viral?video #inayakhan #rashidkhan #afganistan #cricketer

♬ original sound - The 21mm Show - The 21mm Show