دنیا

ایران غیر مشروط سرنڈر کردے، خامنہ ای آسان ہدف، معلوم ہے کہاں چھپے ہیں، ٹرمپ

فی الحال نام نہاد سپریم لیڈر کو ختم نہیں کرنا چاہتے، ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے، اب ہمیں ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، امریکی صدر کا واضح پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران غیر مشروط طور پر سرنڈر کردے، ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ (آیت اللہ خامنہ ای) کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن وہاں محفوظ ہیں، ہم کم از کم اس وقت انہیں ختم (قتل) کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ میزائل عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر داغے جائیں، ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سازوسامان موجود تھا، اور وافر مقدار میں تھا، لیکن وہ امریکی ساختہ، تخلیق کردہ، اور تیار کردہ سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ’اچھے پرانے امریکا‘ سے بہتر نہیں جنگی سامان تیار نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے قبل اپنے اعلیٰ مشیر کی انٹیلیجنس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے بہت قریب تھا۔

ایران ایٹم بم بنانے کے ’بہت قریب‘ تھا، ٹرمپ نے اعلیٰ انٹیلی جنس مشیر کی رپورٹ مسترد کردی

ایران کے منصوبے کامیاب ہوگئے تو اسرائیل کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل

خدا نے ٹرمپ کو ’قتل‘ ہونے سے اسی لیے بچایا تاکہ وہ ایران-اسرائیل تنازع سے نمٹ سکیں، امریکی سفیر