ایران کا اسرائیل کے پانچویں ایف-35 لڑکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ
تہران کے جنوب مشرق میں واقع شہر ورامین کے قریب ایرانی دفاعی نظام نے صہیونی دشمن کے جنگی طیارے کو نشانہ بنایا، گورنر حسین عباسی
ایرانی گورنر نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ اسرائیلی ایف-35 لڑاکا طیارہ تہران کے جنوب مشرق میں تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ورامین کے قریب مار گرایا گیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گورنر حسین عباسی نے کہا کہ یہ جدید ترین لڑاکا طیارہ ایرانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا، جیسا کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔
یہ پانچواں اسرائیلی لڑاکا طیارہ ہے، جسے ایرانی مسلح افواج نے اُس وقت سے مار گرایا، جب اسرائیل نے جمعہ، 14 جون کی علی الصبح ایران پر اچانک حملہ شروع کیا تھا۔