بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن کا بوشہر کے جوہری ری ایکٹر پر حملے کا بیان ’غلطی‘ تھی، اسرائیل
ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن کی جانب سے یہ کہنا کہ اسرائیل نے ایران میں بوشہر کے جوہری مقام پر حملہ کیا، ’ایک غلطی تھی‘۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ڈیفرن نے ایک پریس کانفرنس میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ فضائیہ جنگ کے اہداف کے مطابق تمام عناصر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے،
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ان میں شدت لا رہی ہے، ہم نے بوشہر، اصفہان اور نطنز میں جوہری تنصیبات پر حملے کیے ہیں، اور ہم مزید سہولیات کو بھی نشانہ بناتے رہیں گے۔
اسرائیلی فوجی عہدیدار نے صرف اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے ایران میں نطنز، اصفہان اور اوراک کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
جب بوشہر کے بارے میں مزید دباؤ ڈالا گیا، تو انہوں نے کہا کہ وہ اس مقام (جہاں ایران کا ایک ری ایکٹر موجود ہے) پر حملے کی نہ تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ تردید۔