ایران میں اب تک 430 افراد شہید اور 3 ہزار 500 زخمی ہوچکے، وزارت صحت

13 جون سے اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے نتیجے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، 3 ہسپتالوں بھی بمباری کی گئی، ایرانی وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیے

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’نور نیوز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل-ایران جنگ کے آغاز (13 جون) سے اب تک ایران میں کم از کم 430 افراد شہید اور 3 ہزار 500 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 13 جون سے اب تک اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے نتیجے میں شہریوں اور ہسپتالوں پر حملے کیے گئے، صہیونی دشمن نے ایران کے 3 ہسپتالوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔