دنیا

امریکی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، حماس

یران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور ہمیں اس کی خودمختاری کے دفاع کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے، حماس

حماس نے ایران کی خودمختاری کے خلاف امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے ایران کی سرزمین اور خودمختاری کے خلاف کی گئی بے شرمانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے، قابض قوتوں کے ایجنڈے کی اندھی پیروی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ایران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور ہمیں اس کی خودمختاری کے دفاع کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔