بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی میں فوری کمی کی اپیل
بات چیت کے دوران حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ہم نے ایک بار پھر مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا راستہ قرار دیا ہے، نریندر مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی اپیل کی ہے۔
اتوار کو امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی ہے، ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہاکہ بات چیت کے دوران حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ہم نے ایک بار پھر فوری کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا راستہ قرار دیا اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔