اسرائیلی فضائیہ کے ایران کے یزد شہر میں فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں 7 اہلکار شہید

اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، یزد میں پاسداران انقلاب کے 7 اور فوج کے 2 اہلکار شہید ہوئے، ایرانی خبر رساں ادارہ

اسرائیلی فضائیہ کے ایران کے یزد شہر میں 2 فوجی ٹھکانوں پر حملوں کے دوران 7 اہلکار شہید ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایران کی سرکاری میزان نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران یزد شہر میں پاسداران انقلاب کے 7 اور فوج کے 2 اہلکار شہید ہوئے۔

اسرائیل ایران پر جارحیت کے دوران شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، 10 روزہ سے جاری حملوں میں صہیونی دشمن نے اب تک 3 ہسپتالوں کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی، اور عوامی املاک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔