صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکار شہید
حملوں میں متعدد دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے، اسرائیل کا13 جون سے جاری اسرائیلی حملوں میں 2 درجن سے زیادہ فوجی کمانڈر اور سائنسدانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ
ایران پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی حکام نے اتوار کو صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے 10 ارکان کی شہادت کی تصدیق کردی۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ایران کے صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 10 اہلکار شہید ہو گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملوں میں پاسداران انقلاب کے متعدد دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ 13 جون کو شروع کیے گئے اچانک حملوں کے بعد سے اب تک ایرانی فوج کے دو درجن کمانڈرز اور جوہری سائنس دان شہید کیے جاچکے ہیں۔