لائف اسٹائل

پنجابی کو صحیح سے نہیں جانتی، صرف گالیاں آتی ہیں، زارا نور عباس

اداکارہ نے پنجابی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہیں پنجابی میں ایک مکمل جملہ بھی روانی سے ادا کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے اعتراف کیا کہ وہ پنجابی زبان روانی سے نہیں بول سکتیں اور صرف گالیاں دینا جانتی ہیں۔

زارا نور عباس حال ہی میں ایک پنجابی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ پنجابی میں صرف گالیاں دے سکتی ہیں۔

پروگرام کی میزبان ان کی والدہ اسما عباس تھیں، جنہیں روانی سے پنجابی زبان بولتے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ زارا نور عباس کو پنجابی میں ایک مکمل جملہ بھی روانی سے ادا کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی ایک اردو بولنے والے خاندان میں ہوئی ہے، جو ایک وجہ ہے کہ وہ پنجابی مناسب انداز میں نہیں بول سکتیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آیا شادی سے پہلے، جب وہ اپنے پنجابی خاندان کے ساتھ رہتی تھیں، تب بھی انہیں پنجابی بولنے میں دشواری ہوتی تھی یا شادی کے بعد روانی متاثر ہوئی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی سے پہلے بھی وہ پنجابی زبان صحیح طور پر نہیں جانتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پنجابی میں صرف گالیاں دینا آتی ہیں۔

زارا نور عباس کے لہجے اور الفاظ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ پنجابی لوگوں کو اپنی ہی زبان کا کیا کمپلیکس ہے؟

بعض صارفین کے خیال میں اپنی مادری زبان نہیں جاننا فخر کی بات نہیں ہے۔

صارف کے مطابق اس میں فخر کی کوئی بات نہیں بلکہ شرم آنی چاہیے، اداکارہ نے ساری زندگی پنجاب میں گزاری اور پھر بھی پنجابی نہیں بول سکتیں؟ یہ حد سے زیادہ فضول بات ہے اور اگر یہ سچ بھی ہے تو یہ ان کے احساسِ کمتری کو ظاہر کرتا ہے۔

شکیل احمد سے ملاقات شاندار تجربہ تھا، ان کا جملہ آج بھی ذہن میں محفوظ ہے، مریم اورنگزیب

ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

عدنان صدیقی اور سلمان خان میں سے بہتر میزبان کون ہے؟ فیضان شیخ نے بتادیا