لائف اسٹائل

خواتین آنسو بہا لیتی ہیں مگر مردوں کو اس کی اجازت نہیں، بہروز سبزواری

کبھی کبھار معاشی دباؤ ایک مرد کو غلط راستے سے روزی کمانے پر مجبور کر دیتا ہے، اسی لیے ضروری ہے کہ انہیں بچپن سے ہی حلال اور حرام کا فرق سمجھایا جائے، سینئر اداکار

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے مردوں کے جذباتی اظہار سے متعلق معاشرتی رویے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہیں، وہیں مردوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

بہروز سبزواری نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام ’رمز‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ عورت کی فطرت ہے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہے، جب کہ افسوس کے ساتھ مرد کو اس کی بھی اجازت نہیں ہوتی، مردوں کو ایسے حالات میں کئی بار سوچنا پڑتا ہے کہ وہ کیسے اپنے احساسات کا اظہار کریں۔

بہروز سبزواری نے اسلام میں مردوں کی عورتوں پر برتری اور مردوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں یہ ضرور کہا گیا ہے کہ مرد عورتوں پر برتر ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہیں، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ مردوں پر مختلف ذمے داریاں عائد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مرد اور عورت دونوں برابر حقوق رکھتے ہیں، لیکن معاشرے نے غلط طور پر مردوں کو یہ سکھایا ہے کہ انہیں تشدد کا حق حاصل ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔

اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کبھار معاشی دباؤ مرد کو غلط راستے سے روزی کمانے پر مجبور کر دیتا ہے، اسی لیے تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے کہ بچپن ہی سے مردوں کو یہ سکھایا جائے کہ حالات جیسے بھی ہوں، حلال روزی ہی کمانی ہے، اگر یہ شعور ہو تو مرد کبھی بھی حرام کی طرف راغب نہیں ہوگا۔

’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا

’پولو کی شرٹ اور 300 یوروز‘ ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی چونکادینے والی واردات

شادی جوا ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی، مہوش حیات