لائف اسٹائل

علیزے شاہ کا شوبز انڈسٹری کے شادی شدہ مردوں سے متعلق انکشاف

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں شوبز انڈسٹری کے شادی شدہ مرد اداکاروں پر طنز کی لیکن انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لکھا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری کے شادی شدہ مرد اداکاروں سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ان پر طنز کی ہے کہ آدھے سے زیادہ مرد اپنی انگوٹھیوں کو صرف زیور سمجھتے ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں شوبز انڈسٹری کے شادی شدہ مرد اداکاروں پر طنز کی لیکن انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لکھا۔

اداکارہ نے مختصر اسٹوری میں لکھا کہ شوبز انڈسٹری کے نصف شادی شدہ مرد اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک زیور سمجھتے ہیں۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

جہاں صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا، وہیں بعض مداحوں نے لکھا کہ نہ صرف شادی شدہ مرد اداکار بلکہ شادی شدہ اداکارائیں بھی ایسا ہی سوچتی ہیں۔

اگرچہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری کے مرد شادی شدہ اداکاروں پر طنز کی لیکن انہوں نے اپنی اسٹوری میں کسی بھی اداکار یا جوڑی کا نام نہیں لکھا۔

اداکارہ نے اسٹوری میں کسی واقعے کا بھی ذکر نہیں کیا، جس پر بعض مداح پریشان بھی دکھائی دیے کہ علیزہ شاہ کن اداکاروں سے متعلق بات کر رہی ہیں اور انہوں نے کیا دیکھا ہے؟

بعض مداحوں نے کمنٹس کیے کہ عین ممکن ہے کہ علیزے شاہ کو کسی شادی شدہ مرد اداکار نے چھیڑا ہو۔

کچھ مداحوں نے یہ بھی لکھا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی بھی چیز کی روک ٹوک نہیں ہے۔