لائف اسٹائل

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا امریکا میں عالمی پریمیئر، ریما خان خصوصی مہمان ہوں گی

فلم میں مزاح اور رومانوی عناصر بھی شامل ہیں، جب کہ کہانی میں نئی نسل کو درپیش مسائل کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا امریکا میں عالمی پریمیئر ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گی۔

شہزاد رفیق کی نئی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا عالمی پریمیئر 10 اگست کو امریکا کے اے ایم سی تھیٹرز میں ہونے جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گی۔

’ویلکم ٹو پنجاب‘ کو ایک روایتی محبت کی کہانی قرار دیا جا رہا ہے، جو ثقافتی رنگ، رومانوی پہلو اور پنجابی شناخت کی بھرپور عکاسی کرے گی۔

اگرچہ فلم کی مکمل کہانی ابھی منظرِ عام پر نہیں آئی، لیکن ٹیزرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک جذبات سے بھرپور کہانی ہوگی، جس میں شہزاد رفیق کی مخصوص فلمی مہارت نمایاں ہوگی۔

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں مزاح اور رومانوی عناصر بھی شامل ہیں، جب کہ کہانی میں نئی نسل کو درپیش مسائل کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

فلم میں دو نئے چہروں عادی خان اور زارا حیات کو متعارف کروایا گیا ہے، جب کہ ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم بھی اس فلم کے ذریعے کم بیک کر رہی ہیں۔

اس کی کاسٹ میں جاوید شیخ، عدنان صدیقی، ساجد حسن، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، بشریٰ انصاری اور ممتاز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کی کہانی اور ہدایت کاری شہزاد رفیق نے کی ہے، جب کہ صفدر ملک نے اس کو پروڈیوس کیا ہے۔

درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ ہدایتکار آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے، ژالے سرحدی

تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی