سڈنی سوئینی کے ’جینز‘ کے اشتہارات پر تنازع، ڈونلڈ ٹرمپ بھی کود پڑے
مشہور ہولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سڈنی سوئینی کے ’جینز‘ پینٹ کے نئے اشتہار پر امریکا میں تنازع کھڑا ہوگیا جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت نائب صدر بھی اداکارہ کے اشتہار کے تنازع میں کود پڑے۔
امریکی شوبز میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی سوئینی کے ’جینز‘ کے اشتہار کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ان کی جماعت کی رکن ہوتیں تو ان کا اشتہار انتہائی شاندار ہوتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نائب امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی اداکارہ کے اشتہار کی تعریفیں کرتے ہوئے سڈنی سوئینی کے اشتہار پر تنقید کرنے والوں کو بے وقوف بھی قرار دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق سڈنی سوئینی نے حال ہی میں کلاتھنگ برانڈ ’امریکن ایگل‘ کے اشتہار میں نظر آئیں، جس میں دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا گیا۔
سڈنی سوئینی نے اشتہاری مہم کے دوران متعدد ویڈیوز اور تصاویر شوٹ کروائیں، جن کے دوران پس پردہ یہ بتایا گیا کہ اداکارہ کی ’جینز‘ انتہائی اعلیٰ ہیں۔
صارفین نے دعویٰ کیا کہ سیاہ فام امریکی اداکارہ کو اشتہار میں دکھانا اور پس پردہ ’جینز‘ کا لفظ استعمال کرنا ایک چھپا ہوا پیغام ہے، جس سے امریکی حکومت کا بولا بالا ہوا۔
صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی ویڈیو میں بولا جانے والا لفظ دراصل جینز (jeans) نہیں بلکہ جینز (genes) ہے اور اس لفظ کو استعمال کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے بیانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔
جریدے نیویارکر کے مطابق زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کےخلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاجرین غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں کیوں کہ ان کے ’جینز‘ (genes) خراب ہوتے ہیں جب کہ امریکیوں کے جینز (genes) شاندار ہیں۔
سی این این کے مطابق اداکارہ ایک اشتہار میں یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ’جینز والدین سے اولاد میں منتقل ہوتے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ’ان کے جسم کی ساخت میرے جینز سے طے ہوتی ہے‘
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی جانب سے اشتہارات میں یہ جملہ کہنا کہ سڈنی سوئینی کے پاس شاندار جینز (jeans) ہے دراصل شاندار (genes) ہے اور یہ جملہ بول کر نسل پرستی کو ہوا دی جا رہی ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے سڈنی سوئینی کی اشتہاری مہم کو ’نازی جرمنی‘ جیسی نفرت انگیز مہم سے بھی جوڑا اور لکھا کہ اداکارہ سمیت کمپنی کو بھی شرم آنی چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد کمپنی نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اداکارہ کے اشتہار کا دفاع کیا اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ سڈنی سوئینی کے پاس شاندار جینز (jeans) ہیں اور ان کی اشتہارات ان کی جینز (jeans) سے متعلق ہی ہیں۔
یہاں یہ بات بھی رہے کہ سڈنی سوئینی کو اپنی نیلی آنکھوں، سنہرے بالوں اور سفید فام امریکی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، ماضی میں بھی وہ اشتہارات اور فلموں کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہ چکی ہیں۔
رواں برس مئی میں ہی سڈنی سوئینی نے ایک کمپنی کے ساتھ ایک ایسا مرد حضرات کے نہانے کا صابن متعارف کرایا تھا، جس میں اداکارہ کے نہانے کے پانی سمیت ان کے پسینے کے قطروں کو شامل کیا گیا تھا۔