لائف اسٹائل

ماہرہ خان کی مقامی بازار میں ساڑھی خریدنے کی ویڈیو وائرل

عینی شاہدین اداکارہ کو دکانداروں سے بے تکلفی سے بات کرتے اور پُراعتماد انداز میں قیمتیں کم کرواتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اداکارہ ماہرہ خان کو کراچی کے مقامی بازار میں سادگی سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ماہرہ خان کراچی کی مقامی مارکیٹ میں ساڑھی خریدتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو کلفٹن کی مارکیٹ میں قمیض شلوار میں ملبوس، عام خریداروں کی طرح ایک دکان سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران انہیں دکاندار سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے اور بھاؤ تاؤ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

عینی شاہدین ماہرہ خان کو دکانداروں سے بے تکلفی سے بات کرتے اور پُراعتماد انداز میں قیمتیں کم کرواتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

قبل ازیں، عیدالفطر کے موقع پر ماہرہ خان کی فلم ’لو گرو‘ ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

فلم میں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جب کہ ہمایوں سعید ایک ایسے کردار میں نظر آتے ہیں جو مختلف لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں پھنسانے کا ماہر ہوتا ہے۔

’لو گرو‘ کی ہدایت کاری معروف فلم ساز ندیم بیگ نے کی ہے، جب کہ کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے، فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے نبھائے ہیں۔

ساڑھی بندیا اور منگل سوتر کے بغیر مکمل نہیں لگتی، ہمیشہ ان لوازمات کے ساتھ پہنتی ہوں، عذرا محی الدین

یکطرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی ہے، میں خود اس کی زندہ مثال ہوں، شمعون عباسی

فٹنس کا مطلب دبلا ہونا نہیں، خود سے مطمئن ہوں اور کبھی نہیں بدلوں گی، درفشاں سلیم