لائف اسٹائل

20 سال قید کا خدشہ، امریکی ریپر ڈیڈی نے ٹرمپ سے معافی کی درخواست کر دی

ڈیڈی کو فحاشی سے متعلق کیس میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے، انہیں ممکنہ طور پر 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

55 سالہ امریکی ریپر اور ریکارڈ پروڈیوسر شان کومبز عرف ’ڈیڈی‘ کو فحاشی سے متعلق کیس میں سخت سزا کا سامنا ہے، اسی لیے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کی اپیل کی ہے۔

امریکی ریپر ڈیڈی نے اپنے وکلا کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کی درخواست کی ہے۔

ڈیڈی اس وقت فحاشی سے متعلق ایک کیس میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ریپر پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ خواتین کو پیسوں کے عوض سفر کروا کر جنسی سرگرمیوں کے لیے مجبور کیا۔

ڈیڈی کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اب تک جیل میں قید ہیں، ان کے وکلا نے عدالت سے کئی بار ضمانت کی درخواست کی، لیکن عدالت نے ہر بار ان کی درخواست مسترد کر دی۔

تاہم، اب ان کے وکلا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ انہیں معافی دے دیں، اگر ٹرمپ یہ معافی دے دیتے ہیں تو ڈیڈی کو سزا سے بچایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ ڈیڈی کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا ہے، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ ریپر نے ماضی میں ان کے خلاف سخت بیانات دیے تھے۔

ڈیڈی کی سزا کا اعلان 3 اکتوبر 2025 کو متوقع ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا امریکی صدر انہیں معافی دیتے ہیں یا نہیں۔

نورا فتیحی کے آئٹم نمبر دیکھتا ہوں، پاکستانی آئٹم نمبر دیکھ کر معیار نہیں گراسکتا، یاسر حسین

ماہرہ خان کی مقامی بازار میں ساڑھی خریدنے کی ویڈیو وائرل

ساڑھی بندیا اور منگل سوتر کے بغیر مکمل نہیں لگتی، ہمیشہ ان لوازمات کے ساتھ پہنتی ہوں، عذرا محی الدین