لائف اسٹائل

علی رضا کی انمول بلوچ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت

علی رضا اور انمول بلوچ نے مشہور ڈراما سیریل ’اقتدار‘ میں ایک ساتھ کام کیا، ڈراما گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوا تھا اور اس میں دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے۔

علی رضا اور انمول بلوچ نے مشہور ڈراما سیریل ’اقتدار‘ میں ایک ساتھ کام کیا، ڈراما گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوا تھا اور اس میں دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ڈرامے میں دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری مداحوں کو بہت پسند آئی اور اسی وجہ سے کچھ کی جانب سے ان کے تعلق اور شادی کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔

علی رضا نے حال ہی میں میشن شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انمول بلوچ کے ساتھ مبینہ تعلق اور شادی کی خبروں پر وضاحت دی۔

اداکار نے کہا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ دیکھیں گے کہ آیا وہ شوبز انڈسٹری میں شادی کریں گے یا نہیں، یہ اُس وقت کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انمول بلوچ ان کی صرف اچھی دوست ہیں اور اس سے زیادہ ان کے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔

اداکار نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم انسٹاگرام کے پیغامات میں ہم دونوں کے تعلق کے حوالے سے تبصرے نہ کیا کریں کیونکہ یہ سب اچھا نہیں لگتا۔

علی رضا نے مزید کہا کہ اگر کوئی انسٹاگرام پر کسی کے ساتھ اسٹوری یا پوسٹ شیئر کردے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ان کے درمیان کوئی تعلق ہے۔