لائف اسٹائل

شادی کے اگلے دن سعود نے دھوکے کا شکوہ کیوں کیا؟ جویریہ سعود نے بتا دیا

جویریہ سعود کی بات پر کچھ صارفین نے تائید کی اور لکھا کہ ویسے دھوکہ تو واقعی ہوا ہے ان کے شوہر کے ساتھ۔

اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ شادی کے اگلے دن ان کے شوہر سعود نے ان سے دھوکے کا شکوہ کیا تھا۔

جویریہ سعود حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے قد پر تبصرہ کیا۔

تقریب کے دوران جب اداکارہ ڈائس کے سامنے آئیں تو وہ ان سے کافی اونچا تھا، تاہم ڈائس کے ساتھ ہی ایک اسٹول بھی رکھا ہوا تھا۔

جویریہ سعود نے اسٹول پر کھڑے ہو کر اس صورتحال پر اپنے قد پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا کافی سالوں سے تجربہ ہے۔

انہوں نے شائقین سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ 1993 سے انہی اینٹوں پر کھڑی ہو رہی ہیں، حتیٰ کہ اپنی شادی والے دن بھی انہوں نے شوہر سعود کے برابر قد دکھانے کے لیے 6 انچ کی ہیل پہنی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے دن جب ان کے شوہر سعود کو ان کے اصل قد کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے شکایت کی کہ تم تو اتنی چھوٹی ہو، ان کے ساتھ تو دھوکہ ہو گیا، جس پر کسی نے سعود کو جواب دیا کہ جتنی چھوٹی، اتنی اچھی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر کچھ صارفین ان کے کانفیڈنس کی داد دے رہے ہیں، جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ ڈائس واقعی میں بہت اونچا تھا۔

بعد ازاں کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ویسے دھوکہ تو واقعی ہوا ہے ان کے شوہر کے ساتھ۔

اسلام میں چار شادیوں کی اجازت مردوں کو مزے کے لیے نہیں دی گئی، حبا علی خان

طلاق ہر دوسرے گھر کا مسئلہ ہے، اداکاراؤں کی طلاق پر زیادہ تنقید کی جاتی ہے، نازلی نصر

چینی اداکار چین ژے یوان کی شو کے دوران وِگ اترنے کی ویڈیو وائرل