خاتون نے سوکن کو اپنا جگر عطیہ کرکے انوکھی مثال قائم کردی
سعودی عرب کے شہر طائف میں خاتون نے سوکن کو اپنا جگر عطیہ کرکے انوکھی مثال قائم کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی نورا سالم الشمری نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا۔
نورا سالم الشمری نامی خاتون جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، انہوں نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا۔
دراصل تغرید عوض السعدی کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور ان کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور جان بچانے کے لیے جگر ٹرانسپلانٹ ضروری تھا۔
حالانکہ ماجد بلدہ الروقی اپنی دوسری اہلیہ کو علاج کے لیے امریکا تک لے کر گئے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔
بعد ازاں، شوہر نے اپنی پہلی نورا سالم الشمری کو کسی طرح راضی کیا کہ وہ دوسری اہلیہ کو اپنے جگر عطیہ کردے جس پر وہ تیار ہوگئیں۔
نورا سالم الشمری نے کہا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیے اپنا 80 فیصد جگر عطیہ کریں گے، ڈاکٹروں نے جانچ کی تو یہ میچ ممکن نکلا، اور پیوند کاری کامیاب رہی۔
آپریشن کے دوران تغرید عوض السعدی نے اپنے سوکن سے کہا اگر انہیں اس دوران کچھ ہوجائے تو وہ ان کے 5 بچوں کا خیال رکھیں۔