لائف اسٹائل

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

جب گورنر پورا شو خود سنبھال سکتے تھے تو عاطف اسلم کو بلانے کی کیا ضرورت تھی؟ سوشل میڈیا صارف

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں کا ملا جلاد ردعمل سامنے آرہا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے عاطف اسلم کے لائیو شو میں رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں گورنر سندھ کو عاطف اسلم کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر خوشی سے جھومتے اور ایک مرتبہ ڈھول بجاتے بھی دیکھا گیا۔

ویڈیوز انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب گورنر پورا شو خود سنبھال سکتے تھے تو عاطف اسلم کو بلانے کی کیا ضرورت تھی؟

بعض نے ان کے ردعمل کو زیادہ پرجوش قرار دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ گورنر کے انداز کو دیکھ کر سوال اٹھتا ہے کہ یہ سندھ کی بہتری کے لیے کیا کرتے ہوں گے؟

واضح رہے کہ رواں سال سندھ حکومت نے 14 اگست پر مختلف طرز کے جشن کا اہتمام کیا ہے اور اسی تناظر میں یکم اگست سے صوبے بھر میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔