لائف اسٹائل

حسن رحیم کے شالیمہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

تقریب کی کچھ ویڈیوز میں حسن رحیم کو گلگت بلتستان کے روایتی رقص پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار حسن رحیم کی بارات اور ولیمے کے امتزاج پر مبنی تقریب شالیمہ کی خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رواں ہفتے کے آغاز میں حسن رحیم کی شادی کی ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوئیں، لیکن ان کو دیکھ کر صارفین کی اکثریت کو یہی شک ہوا کہ اس بار بھی گلوکار اپنی شادی کا ڈراما رچا رہے ہیں، کیونکہ وہ پہلے بھی اپنی شادی سے متعلق مذاق کر چکے تھے۔

ماضی میں گلوکار نے اپنے گانے کی ایک ویڈیو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی شادی کی تصویر قرار دیا تھا اور میڈیا سے اپیل کی تھی کہ اسے شیئر نہ کیا جائے، تاہم بعد میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی حقیقی شادی نہیں تھی بلکہ گانے کے لیے کی گئی شادی کی تصویر تھی۔

اسی لیے اس بار بھی سب کو یہی لگا کہ شاید حسن رحیم پھر سے مذاق کر رہے ہیں، لیکن جب ان کی شادی میں معروف شخصیات کی شرکت کی تصویر بھی وائرل ہوئی تو سب کو یقین آگیا کہ گلوکار کی حقیقت میں شادی ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ان کی بارات اور ولیمے کے امتزاج پر مبنی ایک تقریب یعنی شالیمہ ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں حسن رحیم کو سیاہ پینٹ اور کوٹ میں گلگتی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کی دلہن نے لال رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

تقریب کی کچھ ویڈیوز میں حسن رحیم کو گلگت بلتستان کے روایتی رقص پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار کی شالیمہ کی ویڈیوز اور تصویریں باضابطہ طور پر ان کی جانب سے شیئر نہیں کی گئیں، لیکن ان کے فین پیجز اور دوستوں کی جانب سے یہ ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

ہمایوں سعید پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں، شبیر جان

صحیح وقت پر سرمایہ کاری کریں، خالد انعم کا کسمپرسی کی حالت میں گزرجانے والے اداکاروں پر تبصرہ

حادثے کی وجہ سے کوما میں چلی گئی تھی، نمرہ خان نے اپنی زندگی کا سب سے تاریک باب شیئر کردیا