لائف اسٹائل

ارسلان نصیر کی حریم فاروق کو نکاح کی پیشکش؟ سوشل میڈیا صارفین حیران

یہ تبصرہ جو کسی پروپوزل جیسا لگ رہا تھا، فوراً ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، کئی صارفین نے دل سے اس خیال کو سراہا۔

اداکارہ حریم فاروق کی تصاویر پر اداکار ارسلان نصیر کے ’نکاح پلیز‘ تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

گزشتہ روز حریم فاروق نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں انہوں نے سرخ اجرک کے ساتھ ایک خوبصورت سیاہ فراک زیب تن کر رکھی تھی۔

ان تصاویر پر جہاں مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے تھے وہیں ایک تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

پوسٹ پر ارسلان نصیر کے تبصرے ’نکاح پلیز‘ نے صارفین کو حیران کر دیا۔

یہ تبصرہ جو کسی پروپوزل جیسا لگ رہا تھا، فوراً ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کئی صارفین کو یہ کمنٹ مزاحیہ اور خوشگوار لگا، جب کہ کچھ نے دل سے اس خیال کو سراہا کہ دونوں ستارے واقعی رشتۂ ازدواج میں بندھ جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ یہ پروپوزل حقیقت کا روپ دھار لے۔

ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ یہ محض ایک تعریفی تبصرہ بھی ہو سکتا ہے، یا پھر کسی ڈرامے کا ٹیزر، لیکن جو بھی ہو یہ تبصرہ انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔