لائف اسٹائل

ماورا حسین نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کردی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ ماورا حسین حاملہ ہیں۔

اس دوران کچھ صارفین نے ان سوشل میڈیا پیجز کو طنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے ہمارے عوام کو شادی کے فوراً بعد بچے کی جلدی کیوں پڑ جاتی ہے۔

ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کو نفی میں جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وہ اس وقت شوہر سے حد سے زیادہ محبت والے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب لوگ انہیں ان لمحات کا لطف اٹھانے دیں۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں بھی درخواست کی کہ مزید ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی رواں سال فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔