تربت سے کراچی جانیوالی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے مسلح افراد نے 22 کروڑ روپے لوٹ لیے
واقعہ ایم ایٹ شاہراہ پر پیش آیا جو تربت سے گوادر جانے والی مرکزی سڑک ہے اور جہاں عام دنوں میں ٹریفک کا رش رہتا ہے۔
بلوچستان کے ضلع تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے مسلح افراد نے 22 کروڑ روپے لوٹ لیے
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کو دشت کھڈان کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روک کر بھاری رقم لوٹ لی۔
ڈکیتی کی اس بڑی واردات میں مجموعی طور پر 22 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم مسلح افراد لے اڑے واقعہ ایم ایٹ شاہراہ پر پیش آیا جو تربت سے گوادر جانے والی مرکزی سڑک ہے اور جہاں عام دنوں میں ٹریفک کا رش رہتا ہے۔
اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔