دنیا

روس: پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، زلزلے کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

روس کے شہر پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی میں 7.8 کی شدت کازلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ زیر زمین 10کلومیٹرکی گہرائی میں آیا

امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر، ہوائی نے زلزلے کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کی۔

تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔