لائف اسٹائل

مومنہ اقبال کی والدہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی، عظمیٰ حسن

مجھے ہر بار سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، مجھے انڈسٹری نے کبھی اپنی محنت کا صلہ نہیں دیا، اداکارہ

مقبول اداکارہ عظمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مومنہ اقبال کی والد کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

عظمیٰ حسن حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدہ کا انتقال ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ تھا، والدہ کے جانے کے بعد انہوں نے خود کو تنہا محسوس کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ والد کے قریب رہی ہیں اور ان سے اچھے تعلقات تھے لیکن والدہ کے انتقال کے بعد انہیں ایسا لگا کہ اب وہ اکیلی ہیں، ان کا کوئی نہیں۔

اداکارہ کے مطابق انسان کے ساتھ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے یا کوئی خوشی ملتی ہے تو وہ اپنے والدین کو ہی بتاتا ہے لیکن والدہ کے انتقال کے بعد انہیں لگا کہ اب ان کی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں رہا، جس سے وہ اپنی باتیں سنائیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کا کہ صبا فیصل شوٹنگ کے دوران بھی ہر وقت موبائل فون پر کالز کرتی رہتی ہیں۔

عظمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ صبا فیصل کو گھر سے فون کالز آتی رہتی ہیں جب کہ ان کا کاروبار بھی ہیں، وہاں سے بھی انہیں کالز آتی رہتی ہیں اور وہ خود کو مصروف رکھنا جانتی ہیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں شوبز انڈسٹری نے اتنا کچھ نہیں دیا، جتنا وہ اس انڈسٹری کو دیتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ہر بار سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، انہیں انڈسٹری نے اپنی محنت کا صلہ نہیں دیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر معاوضے یا دوسرے معاملات کا ذکر نہیں کیا۔

عظمیٰ حسن نے دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں ایک ڈرامے میں مومنہ اقبال کی والدہ کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی چاہتے تھے کہ وہ مومنہ اقبال کی والدہ کا کردار ادا کریں لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

اگرچہ انہوں نے بتایا کہ انہیں مومنہ اقبال کی والدہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں ںے واضح طور پر نہیں بتایا کہ انہیں کس ڈرامے میں اداکارہ کی ماں بننے کی آفر ہوئی تھی؟