لائف اسٹائل

یاسر نواز کے بیٹے کی جانب سے والد کی گرل فرینڈ پر بات کرنے کی ویڈیو پر لوگ برہم

مختصر ویڈیو میں بالاج یاسر سے کوئی دوسرا شخص والد کی جانب سے گرل فرینڈ رکھنے سے متعلق سوال پوچھتا سنائی دیتا ہے۔

معروف اداکار یاسر حسین اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کے بیٹے کی جانب سے والد کی گرل فرینڈ ہونے کے معاملے کی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر ندا اور یاسر نواز کے بیٹے بالاج یاسر کی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین نے دونوں اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مختصر ویڈیو میں بالاج یاسر سے کوئی دوسرا شخص والد کی جانب سے گرل فرینڈ رکھنے سے متعلق پوچھتا سنائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں دوسرا شخص نظر نہیں آتا، تاہم دوسرے شخص کی آواز صاف سنائی دیتی ہے جو بالاج یاسر سے سوال کرتے سنائی دیتے ہیں۔

آواز سے اندازہ ہوتا ہے کہ بالاج یاسر سے سوال کرنے والا فرد بھی کم عمر ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ویڈیو میں بالاج یاسر سے کیے گئے سوال کو واضح انداز میں سنا جا سکتا ہے، جس میں دوسرا فرد ان سے پوچھتا ہے کہ کیا یہ درست ہوگا کہ ان کے والد کی کوئی گرل فرینڈ ہو؟

سوال پر بالاج یاسر واضح طور پر ’نو‘ کہتے ہیں، بعد ازاں وہ کہتے ہیں کہ گرل فرینڈ کا مطلب ’دوسری ماں‘ ہوتا ہے نا؟ اس لیے وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کے والد کی گرل فرینڈ ہو۔

ندا اور یاسر نواز کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ کم سن بچوں کی کیسی تربیت کر رہے ہیں؟

زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ ایسے سوالات بچوں سے نہیں کیے جاتے جب کہ بعض افراد نے لکھا کہ ابھی سے ہی بچے کے ذہن میں ایسی باتیں ڈالی جا رہی ہیں؟

ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کچھ عرصہ پرانی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو کتنی پرانی ہے؟