لائف اسٹائل

’ریپ‘ کی شکار خاتون کا بااثر افراد سے جنگ پر مبنی ڈراما ’کیس نمبر 9‘ نشر

ڈرامے کی کہانی معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں۔

ریپ کی شکار خاتون اور اس کی جانب سے اپنے طاقتور ملزم سمیت بااثر افراد سے جنگ لڑنے کے موضوع پر بنائے گئے ڈرامے ’کیس نمبر 9‘ کو نشر کردیا گیا اور اس کی پہلی ہی قسط نے شائقین کے دل جیت لیے۔

ڈرامے کی کہانی معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل قریشی، صبا قمر، گوہر رشید، آمنہ شیخ، نوین وقار، حنا بیات، نور الحسن، شاہنواز زیدی، علی رحمٰن خان اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

ڈرامے کو جیو ٹی وی پر 24 ستمبر سے نشر کردیا گیا اور ہفتے میں دو بار اسے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل جیت لیے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ’کیس نمبر 9‘ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جہاں شائقین نے صبا قمر، فیصل قریشی اور جنید خان کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔

ڈرامے کی پہلی ہی قسط میں صبا قمر کے ساتھ ’ریپ‘ کو دکھایا گیا ہے، جس وجہ سے شائقین میں ڈرامے کے حوالے سے مزید تجسس بڑھ چکا ہے۔

’کیس نمبر 9‘ سماجی موضوع اور تھرلر پر ڈراما مبنی ہے، اس کی کہانی جرائم اور طاقتور و کمزور کے درمیان جاری قانونی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے میں صبا قمر ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی سحر معظم کا کردار ادا کر رہی ہیں، جب کہ فیصل قریشی ایک بااثر اور دولت مند شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جس پر ریپ کا الزام ہے۔

’کیس نمبر 9‘ کی کہانی سحر یعنی صبا قمر کی انصاف کے حصول کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے اور بظاہر اسے انصاف حاصل کرنے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔

ڈرامے میں پولیس اور عدالتوں کی جنگ اور وہاں بااثر افراد کی چلنے والے حکم کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں فیصل قریشی کا عدالتی کیس نور الحسن جب کہ صبا قمر کا کیس آمنہ شیخ لڑتی نظر آئیں گی۔

ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کا نیا ٹیزر جاری، فیصل قریشی کا مکالمہ توجہ کا مرکز

ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا تحریر کردہ ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کا ٹیزر جاری

ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز