شادی کے ایک سال بعد عمیر جسوال نے اہلیہ کی تصویر شیئر کردی
گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے شادی کے ایک سال بعد اپنی شریک حیات کی تصویر شیئر کردی، جس پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کو خوبصورت قرار دیا۔
عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے عربی میں عبارت لکھی۔
عمیر جسوال نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں گلوکار کی اہلیہ مکمل اسلامی لباس اور پردے میں دکھائی دیں۔
ان کی تصویر پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کی خوبصورتی، لباس اور پردے کرنے کی عمل کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ گلوکار کو خدا نے بہترین ساتھی دیا۔
خیال رہے کہ عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی عروسی لباس کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی تھی۔
بعد ازاں نومبر 2024 میں عمیر جسوال نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے شو میں دوسری شادی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی نہیں کی بلکہ وہ اہلیہ کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر نہیں کیا۔
اب ایک سال بعد انہوں نے اہلیہ کی صرف تصویر شیئر کی، تاہم انہوں نے اہلیہ کا نام نہیں بتایا، سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کے مطابق ان کی بیوی کا تعلق شوبز سے نہیں۔
عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی اور ان کے درمیان 2023 میں طلاق ہوگئی تھی۔
ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، جس کے بعد عمیر جوال نے بھی اکتوبر 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی۔