لائف اسٹائل

رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا، ٹک ٹاکر فاطمہ خان

مجھ سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کی دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے، ٹک ٹاکر کا دعویٰ

ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر نے ان سے شادی کا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا۔

فاطمہ خان گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل رجب بٹ کے خلاف الزامات لگاتی آ رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ’نیو ڈیجیٹل‘ کے پوڈکاسٹ میں یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں جب کہ لڑکیوں کو جھانسے دے کر پھنسانا ان کا پرانا کام ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کے دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے اور انہیں بھی انہوں نے استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ایک دوست نے رجب بٹ سے ان کی ملاقات کروائی تھی، ان کی دوست انہیں اپنی بہن بنا کر لے گئی تھیں اور کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے بھائی سے ملوانے جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق وہ پہنچیں تو وہاں رجب بٹ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں بھی موجود تھیں، یعنی تمام افراد جوڑی بن گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رجب بٹ نے انہیں نہ صرف قیمتی گاڑی بلکہ انتہائی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی۔

ٹک ٹاکر نے اپنے ہاتھ میں موجود گھڑی بھی دکھائی اور بتایا کہ یہ بھی انہیں رجب بٹ نے تحفے میں دی اور بتایا کہ اس کی قیمت 39 لاکھ روپے ہے۔

فاطمہ خان کے مطابق رجب بٹ اور ان کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات استوار ہوئے، یوٹیوبر انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استعمال کرتا رہا جب کہ کبھی کبھار شراب پینے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا۔

ٹک ٹاکر نے یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ ایسے غلط شخص ہیں جو لڑکی کے بغیر ایک رات بھی نہیں رہ سکتے، وہ ہر وقت گھر سے باہر رہتے ہیں، ان کا کام ہی یہی ہے۔

انہوں نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ وہ غلط کاموں کے لیے جنس اور عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، ان کے پاس رجب بٹ کی نامناسب ویڈیوز بھی ہیں۔

فاطمہ خان نے پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور چند دن قبل ہی یوٹیوبر نے انٹرویو میں ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔

رجب بٹ نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ پوڈکاسٹرز اور میڈیا والے غیر اہم اور جھوٹ بولنے والی لڑکیوں کو پوڈکاسٹس میں بلا کر انہیں اہمیت دے رہے ہیں، ان کے اوپر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔