لائف اسٹائل

بیٹی کرینہ کپور جیسا قرار دینے پر پریشان ہوگئیں تھیں، رجت بیدی

بولی وڈ ولن کی بیٹی ویرا کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور صارفین نے ان کی بیٹی کو جوان کرینہ کپور جیسا قرار دیا تھا۔

بولی وڈ ولن رجت بیدی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی ویرا پریشان ہیں کہ انہیں بولی وڈ ’بے بو‘ کرینہ کپور جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

رجب بیدی نے طویل عرصے بعد ’باسٹرڈ آف بولی وڈ‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کی ہے اور حال ہی میں وہ بیٹی، بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ مذکورہ سیریز کی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔

اپنی ویب سیریز کی اسکریننگ میں اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرنے کے بعد ان کی بیٹی ویرا کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور صارفین نے ان کی بیٹی کو جوان کرینہ کپور جیسا قرار دیا تھا۔

ویرا بیدی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے کچھ صارفین نے انہیں کرینہ کپور سے بھی زیادہ حسین اور دلکش قرار دیا تھا۔

تاہم اب ان کے والد نے بھی بیٹی کو کرینہ کپور جیسا قرار دینے پر خاموشی توڑ دی اور بتایا ہے کہ ہے کہ ان کی بیٹی بھی اس پر پریشان ہوگئیں۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ سے بات کرتے ہوئے رجت بیدی نے بتایا کہ ان کے بچوں کو میڈیا، شوبز انڈسٹری اور ریڈ کارپٹ کے لوازمات کا کوئی آئیڈیا نہیں، وہ بالکل معصوم ہیں۔

ان کے مطابق ان کے بچے اور بیوی کینیڈا میں مقیم ہیں اور وہ وہاں کے ماحول سے زیادہ واقف ہیں، انہیں بھارتی میڈیا سے میل جول کا طریقہ نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کی اسکریننگ میں شرکت کے بعد ان کی بیٹی اچانک اسٹار بن گئیں جب کہ ان کا بیٹا بھی میڈیا کی نظروں میں آیا اور اس کو بھی اسٹار کے طور پر پیش کیا گیا۔

رجت بیدی کے مطابق ان کی بیٹی ویرا اس بات پر پریشان ہوئیں کہ انہیں کرینہ کپور جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

جہاں رجت بیدی کی بیٹی کو کرینہ کپور جیسا قرار دیا جا رہا ہے، وہیں ان کےبیٹے ویوان کو نوجوان ریتیک روشن جیسا قرار دیا جا رہا ہے اور ان کے بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

@bollywoodsocietyofficial

Rajat Bedi’s Daughter Vera Grabs Attention At The Premiere; Netizens Draw Comparisons To Kareena Kapoor Khan less #bollywood

♬ suara asli - JUSTAGBOLLRICS - JUSTAGBOLLRICS