سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان

18 سال یا اُس سے زائد عمر کے طلبہ ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 18 سال یا اُس سے زائد عمر کے طلبہ ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے یہ بلا معاوضہ پیشکش طلبہ کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

جیمینائی اے آئی پرو پلان کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں۔

یہ پیشکش گوگل کے اُس وسیع ترمشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو ایسے اے آئی ٹولز فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اپنی تعلیم کو تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔

جیمینائی اے آئی پرو پلان اب پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے ۔

یونیورسٹی کے اہل طلبہ مفت ایک سال تک کی رسائی کے لیے اس لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں اور گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز کو دریافت کر سکتے ہیں۔