لائف اسٹائل

راکھی ساونت دودھ کی دُھلی نہیں، منحوس عورت ہے، متھیرا

راکھی ساونت کو انٹرویو دینے کے لیے پیسے دیے گئے تھے اور اگر وہ انٹرویو دیے بغیر جاتی تو چینل کے پیسے ڈوب جاتے، بدتمیز عورت نے بستر پر لیٹ کر انٹرویو دیا، ٹی وی میزبان

ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ماہ قبل جب انہوں نے ان کا انٹرویو لیا تب وہ بہت نخرے کر رہی تھیں، انہیں تنگ کر رہی تھیں، وہ کوئی دودھ کی دُھلی ہوئی نہیں، منحوس عورت ہے۔

متھیرا نے حال ہی میں ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ماضی میں جب راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، تب انہوں نےراکھی ساونت کا انٹرویو کیا تھا۔

ان کے مطابق راکھی ساونت کو انٹرویو دینے کے لیے پیسے دیے گئے تھے اور اگر وہ انٹرویو دیے بغیر جاتی تو چینل کے پیسے ڈوب جاتے، اس لیے وہ ان کی جانب سے تنگ کیے جانے کے باوجود وہ ان سے بات کرتی رہیں تاکہ انٹرویو مکمل کریں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت نے پورا انٹرویو بستر پر لیٹ کر دیا، انہیں شرم آنی چاہیے تھی، بستر پر لیٹ کر کوئی انٹرویو نہیں دیتا۔

انہوں نے بتایا کہ چوں کہ انہوں نے راکھی ساونت کا انٹرویو آن لائن کیا تھا، اس لیے وہ بار بار رابطہ منقطع کرکے ان سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں، اگر ایسا ہوجاتا تو چینل کے پیسے ڈوب جاتے، بھارتی اداکارہ کو انٹرویو کے پیسے دیے گئے تھے۔

انہوں نے متھیرا اور دودی خان کے تعلقات پر تنقید کی اور کہا کہ دودی خان نے بھارتی اداکارہ کو نہیں دیا، وہ ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں۔

راکھی ساونت کے نامناسب رویے پر بات کرتے ہوئے متھیرا نے انہیں منحوس عورت بھی قرار دیا اور ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ تنازعات پیدا کرتی رہتی ہیں، وہ کوئی دودھ کی دُھلی ہوئی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے فروری 2025 میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی اداکار دودی خان ان سے شادی کے لیے تیار ہیں، وہ ان سے محبت کرتے ہیں جب کہ وہ بھی پاکستانی بہو بننے کو تیار ہیں۔

راکھی ساونت کی جانب سے پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی تیاریوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں دودی خان سے انہوں نے دبئی میں ملاقات بھی کی تھی، جس کے بعد دودی خان نے واضح کیا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے شادی نہیں کر رہے۔

اسی دوران ہی راکھی ساونت نے دبئی کے کسی مقام پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ پاکستان آ چکی ہیں، وہ دودی خان کی محبت میں پاکستان آئی ہیں اور یہ کہ وہ ہانیہ عامر سے بھی ملیں گی، تاہم ان کی جانب سے شیئر کردہ تمام ویڈیو جعلی تھیں، وہ پاکستان نہیں آئی تھیں۔