کیا نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟ گلوکارہ نے حقیقت بتا دی
معروف لوک گلوکارہ نصیبو لال نے ماں بننے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ 55 سال کی عمر میں نصیبو لال والدہ بن گئی ہیں۔
بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گلوکارہ کو ہسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں دیکھا ہے۔
صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ نصیبو لال کے شوہر نوید حسین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر نصیبو لال اور ان کے شوہر کی نوزائیدہ بچے کے ساتھ تصویر بھی تیزی سے وائرل ہوگئی۔
تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نصیبو لال والدہ نہیں بلکہ دادی بنی ہیں۔
بعدازاں، گلوکارہ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ وہ دادی بن گئی ہیں اور مداحوں کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔