کیمبرج ڈکشنری نے ’پیراسوشل‘ کو سال 2025 کا لفظ منتخب کر لیا
کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا کسی پاپ اسٹار جیسے ٹیلر سوئفٹ یا لیلی ایلن کے ساتھ گہرا تعلق ہے، حالانکہ آپ نے ان سے کبھی ملاقات نہیں کی؟ اگر ایسا ہے، تو آپ کا رویہ ’پیراسوشل‘ ہے اور کیمبرج ڈکشنری کے مطابق یہ بالکل فیشن کے مطابق ہے، جس نے منگل کو اسے 2025 کے لیے ’سال کا لفظ‘ قرار دیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لیکسیکوگرافروں نے اسے اس سال منتخب کیا، جسے انہوں نے اس بات کے حوالے سے نمایاں کہا کہ لوگ سلیبریٹیز، انفلوئنسرز، اور اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بنائے جانے والی یک طرفہ پیراسوشل تعلقات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
پیراسوشل کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ ’کسی ایسے مشہور شخص کے ساتھ تعلق یا رابطے سے متعلق، جسے کوئی جانتا نہیں، جو وہ خود محسوس کرتا ہے’۔
اس اصطلاح کی ابتدا 1956 میں ہوئی تھی، جب یونیورسٹی آف شکاگو کے دو سوشیالوجسٹ نے ٹیلی ویژن ناظرین میں پیراسوشل تعلقات کے ارتقا کا مشاہدہ کیا، جو ٹی وی شخصیات کے ساتھ قریبی دوست یا خاندان کی طرح محسوس کیے جاتے تھے۔
مصنوعی ذہانت لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنتی جا رہی ہے، سلاپ ایسے کم معیار کے اے آئی سے تخلیق کردہ مواد کو کہا جاتا ہے، کیمبرج ڈکشنری میں نئے شامل ہونے والے الفاظ میں ’سکِبیڈی، ڈیلو لو اور ٹریڈ وائف شامل ہیں۔
کیمبرج ڈکشنری نے بتایا کہ یہ تینوں ان 6 ہزار 212 نئے الفاظ، جملے اور معانی میں شامل ہیں جو پچھلے 12 مہینوں میں آن لائن ڈکشنری میں شامل کیے گئے۔
ایک لیکسیکوگرافر کولن مک انٹوش نے کہا کہ ڈکشنری میں صرف وہ الفاظ شامل کیے جاتے ہیں جنہیں طویل مدت تک برقرار رہنے کی صلاحیت سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کلچر انگریزی زبان کو بدل رہا ہے، اور اس کا اثر دیکھنا اور ڈکشنری میں درج کرنا بہت دلچسپ ہے۔