Dawn News Television

شائع 28 اکتوبر 2013 08:14pm

گمشدہ دنیا کی دریافت

آسٹریلوی ماہرین نے اپنے ملک کے دور ترین شمالی حصے میں ریڑھ کی ہڈی والے تین جانوروں کو دریافت کیا ہے۔ اس دریافت کو انہوں نے ' گمشدہ دنیا' قرار دیا ہے۔

جیمز کک یونیورسٹی کے کونراڈ ہوسکن اور نیشنل جیوگرافک فلم کے عملے کو جب کیپ یورک کے جزیرہ نما میں ایک ہیلی کاپٹر سے اتارا گیا تو انہوں وہاں، پتے جیسی دم والی چھپکلی، سنہرے رنگ کی ایک چھپکلی اور ایک مینڈک دیکھا ۔ یہ تینوں جاندار اب تک سائنس کی نظروں سے اوجھل تھے۔

 دوسری جانب ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ ایک نایاب تتلی جو کروڑوں سال سے اس زمین پر موجود ہے اب اپنے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تصاویر اور متن اے ایف پی

Read Comments