دنیا

نیوزی لینڈ: برفانی غار میں دو روز پھنسے رہنے کے بعد کوہ پیما ہلاک

کوہ پیما جماعت کے دوسرے ارکان خراب موسم میں نیچے اترنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

 ویلنگٹن: ایک جاپانی کوہ پیما اور ویلنگٹن سے ان کی خاتون ساتھی کوہ پیما انتہائی سرد موسم میں نیوزی لینڈ کے ایک پہاڑ کی برفانی غار میں دو راتوں تک پھنسے رہنے کے بعد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے ہلاک ہونیوالے ان دنوں کوہ پیماؤں کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں نیوزی لینڈ میں زیر تعلیم ایک جاپانی جیوسائنٹسٹ اکتیس سالہ ہیرو کی اوگاوا اور 29سالہ نکولی سٹن شامل ہیں۔

یہ دونوں افراد شمالی جزیرہ کی مغربی جانب کوہ تارانکی پر ہلاک ہوئے ہیں۔ سٹن کے والد کیتھ نے ایک میڈیا کانفرنس میں جہاں اس کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، بتایا کہ انہیں اتوار کی رات ان کی بیٹی کا ایک متن موصول ہوا ہے جس میں اس نے کہا مجھے نہیں خیال کہ وہ اب زندہ رہ پائے گی۔

کیتھ سٹن نے کہا کہ اوگاوا جو کہ ایک تجربہ کار کوہ پیما تھی ایک انتہائی خاص انسان تھیں جو اپنی بیٹی کی پرورش بھی کررہی تھیں۔

ان دونوں کوہ پیماؤں کے درمیان تعلقات تھے اور ان کو امید تھی کہ وہ ازدواجی رشتے میں بندھ جائیں گے۔

امدادی کارکن ہفتے سے اس جوڑے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی کوہ پیما جماعت کے دوسرے ارکان خراب موسم میں نیچے اترنے میں کامیاب ہو گئے اور اور حکام کو آگاہ کیا۔