دنیا

ہندوستان: باغیوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک

عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی میں موجود پانچوں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، پولیس افسران۔

 گوہاٹی: ہندوستان کے شمال مشرق میں میں مبینہ عسکریت پسندوں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو منگل کے روز ہلاک کردیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسی گروپ کے علیحدگی پسندوں نے سات دیہاتیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

گرو نیشنل لبریشن آرمی (جی این ایل اے) کے ممبران نے مغالایا ریاست میں پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ان ایک باغی ساتھی کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کررہے تھے۔

سینئر ضلعی منتظم چنمے گوٹمار نے اے ایف پی کو بذریعہ فون بتایا 'جی این اے اے گروپ کے تقریباً 30 عسکریت پسندوں نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں پانچوں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔'

واقعے کے بعد گرو کے علاقے میں سیکورٹی بڑھادی گئی جہاں علیحدگی پسند گرو قبیلے کے لیے ایک الگ ریاست کا مطالبہ کررہی ہے۔

گزشتہ روز بھی فوجی وردی میں ملبوث اور بھاری ہتھیاروں سے لیس باغیوں نے سات دیہاتیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

شمال مشرقی ہندوستان میں دہائیوں سے بدامنی جاری ہے جو صرف ایک پل کے ذریعے باقی ملک سے جڑا ہوا ہے۔

باغی ایک الگ ریاست کا مطالبہ کرتے ہیں تاہم ان میں کچھ گروہ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔