وار' نے فلم انڈسٹری کو سہارا دیا، شان'
معیار کے مطابق فلمیں بنائی جائیں گی تو کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، اداکار
پاکستان کے ہینڈسم اداکار شان نے کہا ہے کہ 'وار' جیسی فلمیں بنائی جائیں تو ہندوستانی فلموں کو شکست دی جاسکتی ہے، کسی بھی فلم کی کامیابی کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری نئی فلم 'وار' نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینما گھروں کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں اور ہندوستانی فلمیں دیکھنے والے شائقین 'وار' فلم کو دیکھنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔