اسامہ کو پکڑوانے میں ہم نے مدد کی: آئی ایس آئی
[caption id="attachment_1851" align="aligncenter" width="670" caption="اسامہ بن لادن۔ فائل فوٹو"]
واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کی انٹیلی جنس سروس کا خیال ہے کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں ان کی امریکی خفیہ اداروں کو فراہم کی گئی مدد تعریف کی مستحق ہے۔
پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ نامعلوم سینئر عہدیدار نے پوسٹ کو بتایا کہ قیادت اور معلومات ہم نے دیں تھیں۔
گذشتہ سال دومئی کو ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیل کے حملے میں اسامہ بن لادن کو پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں ہلاک کیا گیا تھا۔
واشنگٹن اور اسلام آباد اب اپنے کشیدہ تعلقات بحال کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو گزشتہ سال اسامہ کو پاکستان سے پکڑنے کے بعد ہوگئے تھے۔
القائدہ پر جب بھی جہاں بھی حملہ ہوا ہے وہ ہماری مدد سے ہوا ہے۔" ایک پاکستانی افسر نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا۔"
ایک دوسرے افسر نے جو کہ القاعدہ کے سینیئر رہنماؤں اور بن لادن کو پکڑنے کے مشن پر تعینات تھے کہا کہ سال دو ہزار دس میں آئی ایس آئی نے سی ائی اے کو وہ موبائل نمبر دیئے جس نے انہیں القاعدہ کے کوریر، کویتی نامی شخص تک پہنچنے میں مدد کی۔
دی پوسٹ نے کہا کہ آئی ایس آئی کو نہیں معلوم تھا کہ وہ نمبر کس کا ہے لیکن سی ائی اے کو اس نمبر کی خبر ہونے کے باوجود اس بات کی بات کی ہوا آئی ایس آئی کو نہیں لگنے دی جس سے دونوں تنظیموں کے درمیان عدم بھروسہ کا عنطر عیاں ہوتا ہے۔