Dawn News Television

شائع 17 نومبر 2012 09:00am

بروس ولز، ڈیمی مور اور پاکستانی بیئر

مری بریوری کو اٹھارہ سو ساٹھ میں برطانوی راج نے اپنے فوجیوں کو بیئر فراہم کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔ یہ کمپنی بیرون ملک کاروبار کو وسعت اور پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

حکومت پاکستان نے پہلے عوامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شراب پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کے بعد صرف اجازت نامے کے ذریعے ہی شراب خریدی جاسکتی ہے جو کہ زیادہ تر نامزد دکانوں اور بڑے ہوٹلوں کے پاس ہی ہوتا ہے۔

جون میں ہالی وڈ ستاروں ڈیمی مور اور بروس ولز کی نو عمر بیٹی کو شراب پینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے پاس سے  مری بریوری کی تیار کردہ شراب ملی تھی جس سے کمپنی کو دنیا بھر میں مفت کی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

Read Comments