سائنس و ٹیکنالوجی

'انجیرذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید'

انجیر میں فائبر اور نمکیات کی وافر مقدار سے انسولین قدرتی طور پر کنٹرول ہوتی ہے، تحقیقی رپورٹ۔
Welcome

واشنگٹن: امریکہ میں ذیابیطس کے لیے قائم تنظیم اے ڈی اے نے کہا ہے کہ انجیر اس مرض کے لیے مفید ہے ۔

میڈیا کے مطابق تنظیم نے ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ انجیر میں فائبر اور نمکیات کی وافر مقدار ہوتی ہے، لہذا اسے کھانے سے قدرتی طور پر انسولین کنٹرول ہو جاتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق انجیر پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ پیچش، معدے کی تیزابیت، بواسیر، کھانسی ، دمہ اور وزن بڑھانے میں بھی اسے انتہائی معاون پایا گیا ہے۔

مختلف قسم کے پکوانوں میں استعمال ہونے والا یہ پھل بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔