پاکستان

جماعت اسلامی کو ترازو کا نشان الاٹ

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی گئی، پی ٹی آ۴ی کو بال یا گیند کا نشان دیے جانیکا امکان۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کو ترازو کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے جبکہ ترازو کیلیے دی گئی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کئی ماہ کے تنازع کے بعد بالآخر جماعت اسلامی کو ان کا مطلوبہ انتخابی نشان ترازو الاٹ کردیا جبکہ دوسری جانب اسی نشان کی دعویدار تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے ترازو کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی۔

دو جماعتوں کی طرف سے ایک ہی نشان طلب کیے جانے کی درخواستوں پر کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سماعت کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا، بعد میں کمیشن نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی درخواست قبول کر لیا۔

کمیشن کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی نے ترازو کواپناانتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔

کمیشن کےذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کرکٹ بیٹ یا گیند کا نشان دیا جا سکتا ہے۔