پاکستان

نگراں حکومت کیلئے مجوزہ خط کے متن کی منظوری

وزیراعظم نے صدرسے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کو نگراں حکومت کے لیے لکھے جانے والے خط کی منظوری لے لی،

اسلام آباد: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صدرآصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کو نگراں حکومت کے لیے لکھے جانے والے خط کے متن کی منظوری  لے لی،

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صدرزرداری سے بلاول ہاؤس میں جمعرات کو ملاقات کے دوران خط کے متن کی منظوری لے لی۔

ذرائع کے مطابق خط میں وزیراعظم نے نگراں حکومت کے لیے چوہدری نثار احمد خان سے مشورہ مانگا ہے۔ اور کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر رہی ہیں۔

 جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے غیرجانبدار نگراں حکومت کا قیام ضروری ہے.

ذرائع کے مطابق رواں ماہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کی اسلام آباد میں ملاقات بھی متوقع ہے۔