کوئٹہ: ہفتے کو ہونے والے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اتوار کے روز میتوں کو دفنانے سے انکار کردیا ہے۔
بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا کا کہنا ہے کہ 'ہم اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کرلیے جاتے۔'
اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور شرکاء کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی ناکام رہے۔
سید داؤد آغا نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداراے صوبے میں امن ا امان قائم رکھنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
ان کے مطابق، پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہل تشیع حضرات کو تحفظ فراہم کرے۔
مظاہرے میں شامل ایک خاتون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت سے حوالے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے انہوں نے میتوں کو نہ دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔