پاکستان

عمران خان کے چھ وعدے

'عوام سے ہمیشہ سچ بولوں گا، ظلم کا نظام ختم کروں گا اور ٹیکس کے کے پیسوں کی حفاظت کروں گا۔'

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور کے مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اس جلسے کو تبدیلی کا آغاز قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اب تحریک انصاف کو کوئی طاقت اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی۔

عمران خان کے جلسے سے خطاب کے دوران تیز آندھی اور بارش نے مداخلت کر دی جس کے باعث جلسے کو تھوڑی دیر کیلیے روک دیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے چھ وعدے کیے اور کہا کہ اگر میں ان وعدوں سے مکروں تو مجھے تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا پہلا وعدہ یہ ہے کہ میں آپ سے ہمیشہ سچ بولوں گا اور وہ بات کروں گا جو میں کر سکتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں جو میں نہیں کر سکتا، میں آپ سے ووٹ کیلیے ڈرامے نہیں کروں گا اور نہ ہی صوبوں یا تنخواہوں کا سہارا لوں گا، انہوں نے ڈرون حملوں کی ہر سطح پر مذمت کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے دوسرا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظلم ختم کرنے کیلیے جہاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام نہ چلنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ظلم کا نظام رائج ہے اور یورپ میں ترقی کی وجہ یہ ہے کہ وہاں عدل و انصاف کا نظام ہے، میں مزدوروں، خواتین سمیت تمام مظلوموں کو ظلم کے نظام سے نجات دلاؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ظلم کا نظام ختم کروں گا کیونکہ جس ملک میں ظلم کا نظام ہوتا ہے وہاں سے اللہ کی برکت اٹھ جاتی ہے۔

پاکستان کو واحد کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے سابق کپتان نے تیسرا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا سب کچھ اس ملک میں ہو گا، میں اسی ملک میں جیوں گا اور اسی ملک میں مروں گا، میرا پیسہ اس ملک میں رہے گا اور اسے کسی دوسرے ملک یا بیرون ملک بینک میں منتقل نہیں کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے چوتھا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے، نہ وہ اقتدار سے خود فائدہ اٹھائیں گے اور نہ ہی اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو اٹھانے دیں گے۔

عوام سے چوتھا وعدہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ ان کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ گورنر یا وزیر اعلیٰ ہاؤس پر خرچ نہیں کیا جائیگا، ہماری حکومت آئی تو گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اس عمارت کو لائبریری بنائیں گے۔

عمران خان نے چھٹا اور آخری وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تحفظ دیں گے، انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی اس ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں کو کوئی مشکل پیش آئی تو اس ملک ملک کے اٹھارہ کروڑ پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

عمران خان ابھی عوام سے خطاب کر رہی رہے تھے کہ لاہور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث جلسے کو تھوڑی دیر کیلیے روک دیا گیا۔

اس سے قبل تھریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے سچے پاکستانی سیاست میں آئے اور اگر عمران خان کا پلیٹ فارم نہ ہوتا تو وہ کود سیاست چھوڑ چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں 80 ہزار نو منتخب عہدیدار حلف اٹھائیں گے اور یہ جلسہ صدیوں یاد رکھ جائے گا۔