کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ملک میں آئندہ عام انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ "میں سیاست میں رہوں گا لیکن میں اسمبلی کا حصہ نہیں بنوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی جان بوجھ کرجمع نہیں کرائے. سابق وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ سیاست دانوں سے افسران غیر معتلقہ سوالات پوچھ رہے ہیں۔ اور ایسی صورتحال میں اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتا۔
نواب رئیسانی نے یہ بھی کہا کہ میرے علاقے کے لوگوں نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے اورمجھے ووٹ دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ میرے لوگوں کو مجھ سے دور نہیں رکھا جاسکتا۔
سابق وزیر اعلی نواب رئیسانی مستونگ سے ایک ایم پی اے کے طور پر 2008 کے عام انتخابات کے دوران منتخب ہوئے تھے. اس بار انہوں نے مستونگ میں اپنے کاغذات نامزدگی پیش نہیں کرائے۔